خبرنامہ

آصف زرداری کا طاہر القادری سے رابطہ

آصف زرداری کا طاہر القادری سے رابطہ
لاہور:(ملت آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آصف زرداری نے طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، شہدا کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے، آصف زرداری آج لاہور میں طاہرالقادری سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور ڈاکٹر قیوم سومروبھی ساتھ ہونگے۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق آصف زرداری اور طاہر القادری میں گزشتہ شب رابطہ ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت پہلے ہی ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ ترجمان عوامی تحرک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی احتجاج میں ہر طرح کا ساتھ دینے کا یقین دلا دیا۔ طاہر القادری آج کور کمیٹی اور وکلا کی ٹیم کے ساتھ مشاورت میں لائحہ عمل طے کریں گے۔