آمدن سے زائد اثاثے: شہبازشریف کے داماد 3 مئی کو دوبارہ نیب میں طلب
لاہور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: نیب نے شہبازشریف کے داماد کو طلب کرلیا
نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کیا تھا جس پر وہ منگل کے روز نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جس میں ان سے نیب حکام نے سوالات کیے۔ ذرائع کےمطابق نیب نے شہبازشریف کے داماد کو ایک بار پھر 3 مئی کو طلب کرلیا ہے اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ہی طلب کیا گیا ہے۔