خبرنامہ

آمدن سے زائد اثاثے: چوہدری شجاعت نیب لاہور کے سامنے پیشہ ہوگئے

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کیا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں نیب کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا کہناہےکہ چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکرکے الیکشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔