خبرنامہ

آپریشن خیبرفور مکمل کرلیا، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(ملت آن لائن)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبر فور مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ آپریشن خیبر فور مشکل تھا جس کے دوران 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 15 جولائی کو خیبرایجنسی کی راجگال اور شوال وادی میں شروع کئے گئے آپریشن خیبر 4 کے دوران 253 کلو میٹر علاقہ کلئیر کرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق اآپریشن کے دوران 52 دہشت گردہلاک اور 31 زخمی ہوئے جب کہ ایک گرفتار اور 4 نے خود کو حوالے کیا۔