اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔!حیرت انگیز انکشافات
اسلام آباد (ملت آنل ائن) پیر حمید الدین سیالوی کے ساتھ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ہاتھ کر دیا، پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی جنہوں نے استعفیٰ دینے کا یقین دلایا تھا وہ اپنے وعدے سے منحرف ہو گئے ہیں، پیر حمید الدین نے کہا کہ انہوں نے جن جن ارکان اسمبلی کے استعفوں کا دعویٰ کیا تھا وہ تمام ارکان اسمبلی سے استعفے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 15اراکین اسمبلی نے ان کے پاس 3 دسمبر کو آ کر اپنے استعفوں کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وعدہ کرنے والے یہ ارکان اسمبلی اپنے وعدے سے انکاری ہو گئے ہیں، پیر حمید الدین نے کہا کہ وعدہ کرنے والے اراکین اسمبلی کی اکثریت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے استعفے پیش نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر وعدے سے مکر جانے والے اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مختلف مراعات کا کہہ کر استعفوں سے روک لیا گیا ہے۔
خبرنامہ
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔!حیرت انگیز انکشافات