اسلام آباد(ملت آن لائن)اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بجٹ اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس کی صدارت عارف علوی کررہے ہیں ۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اورمتحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی شریک ہیں ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ تمام پارلیمانی لیڈرز کی تقریر براہ راست نشر کی جائے۔اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کرسیاں اورقالین لگائے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے باہر اجلاس کا اعلان کیا تھا۔
خبرنامہ
اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بجٹ اجلاس
