واشنگٹن (ملت+آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکے گا‘ مضبوط پاکستان کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ سکتا ہے‘ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعہ کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا حکومت نے تین سال کی قلیل مدت میں معیشت بحال کی ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنا رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کا مقدمہ موثر انداز سے لڑ سکتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی‘ سیاسی اور سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جوان نسل اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتے حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں استصواب رائے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
خبرنامہ
اکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکے گا‘احسن اقبال
