اگر یہ کام کیا تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے،امریکہ کی کس کو دھمکی
اومان(ملت آن لائن) اردن نے ا مریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔وزیر خارجہ ایمن صفدی نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ایک ٹویٹ میں دھمکی دی کہ اس سے عرب اور مسلم دنیا اشتعال میں آئے گی اورامن کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔فلسطینی تحریک حماس نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا یا اپنا سفار تخانہ متنازعہ علاقے میں منتقل کیا توایک نئی انتفادہ تحریک شروع ہوجائے گی۔تاہم اس مسئلے پر امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
خبرنامہ
اگر یہ کام کیا تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے،امریکہ کی کس کو دھمکی