خبرنامہ

اہلیہ وینٹی لیٹر پرہیں لیکن صرف چاردن کااستثنیٰ ملا:نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمہوریت کے تسلسل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا۔ باوثوق لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے سلسلے میں نئی حکمت عملی طے کی ہے جب کہ نواز شریف نے اپنی ذات کی نفی (مائنس فارمولا) کو ذہنی طورپر قبول کرلیا ہے۔ نواز شریف نیب اور عدالتوں میں جاری کیسز کی متوقع سزائیں بھی باعمل پارٹی پالیسی قبول کریں گے تاہم امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کا احتجاجی کال دینے سے گریز کیا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ان کا علاج کر رہے ہیں ۔ نواز شریف کہتے ہیں اہلیہ وینٹی لیٹر پرہیں لیکن اس کے باوجود صرف چار دن کا استثنیٰ ملا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری نہیں آئی۔ کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والی ہارٹ اٹیک کے بعد گزشتہ سات روز سے وینٹی لیٹر پرہیں۔

اہلیہ کی صحت کیلئے فکر مند نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اہلیہ کوایسی حالت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا،اتنے مشکل وقت میں صرف 4 دن کا استثنیٰ دیاگیا۔

مریم نوازاورنوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسن نواز مستقل لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کے ساتھ ہیں۔

حسین نواز نے بتایاکہ کلثوم نواز کے اعضاء ٹھیک کام کررہے ہیں لیکن ابھی بھی وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

حسین نواز کے مطابق والدہ کی حالت تشویشناک ہے،ان کے مختلف ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پوری قوم سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی کئی کیمو تھراپیز بھی ہو چکی ہیں۔ 15 جون کو ہارٹ اٹیک کے بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اگلے ہی روز نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد سے وہیں موجود ہیں۔