تہرا ن(ملت آن لائن) ایرانی پارلیمینٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق 3 حملہ آوروں نے ایرانی پارلیمینٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور اب تک ایک گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں حملہ آور پارلیمینٹ کے اندر موجود ہے اور کئی افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
خبرنامہ
ایرانی پارلیمنٹ، خمینی کے مزار پر خودکش حملہ 12 ہلاک، کئی یرغمال
