ایران نےسعودی حملے کےلیےمیزائل فراہم کیے‘ نکی ہیلی
نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب پرحملے کے لیے حوثی باغیوں کو ایران نے میزائل فراہم کیے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے ایران پرالزام عائد کیا کہ اس نے سعودی عرب پر حملے لیے باغیوں کو میزائل فراہم کیے۔ امریکی سفیر نے بیلسٹک میزائل کے باقیات صحافیوں کو دکھائے جو گزشتہ ماہ ریاض ہوائی اڈے کے قریب گرائے تھے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں آواز اٹھانا ہوگی اور ایران کی حکومت کے عزائم کو سامنے لانا ہوگا جو پوری دنیا کی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور امریکہ اس کے خلاف بین الاقوامی اتحاد تیارکرے گا جس میں سفارتی اقدامات شامل ہوں گے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ یہ ثبوت امریکی ایجنڈے کے تحت گھڑے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ 5 نومبر کوکنگ خالد ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تھا۔
خبرنامہ
ایران نےسعودی حملے کےلیےمیزائل فراہم کیے‘ نکی ہیلی