خبرنامہ

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(ملت آن لائن)کلی دیبیہ کے قریب چند نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایس پی قائد آباد سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق اور تین پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبیہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایس پی قائد آباد سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ایس پی مبارک شاہ سمیت مزید دو اہلکاردم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، دو روز قبل چمن میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد مہمند اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

چمن میں بوغرا روڈ پر ایس ایس پی ساجد خان مہمند کا قافلہ گزررہا تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایس پی سمیت 10 سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکا کس چیز کا تھا تاہم اس کے نتیجے میں ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید ہوگئے۔
جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی شروع کرکے زخمی ہونے والے افراد سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا