خبرنامہ

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

راولپنڈی:(ملت آن لائن) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک ہی بھارتی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک کی فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 1900 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔