خبرنامہ

ایم کیوایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس، بڑی جماعتوں کا بائیکاٹ

کراچی(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کا بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ۔کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا

پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی (ف) نے ایم کیوایم پاکستان کی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا ہے۔

جب کہ مسلم لیگ کے دھڑے، فنکشنل لیگ اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا جس کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کررہے۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے ایم کیوایم کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اس پر ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہےکہ یہ کانفرنس ان کی طرف سے پاکستان کے مختلف سیاسی معاملات پر ایک کوشش تھی، اس میں شرکت نہ کرنا ان جماعتوں کا حق ہے لیکن اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے وفود نے سیاسی جماعتوں کو آج ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
ایم کیوایم پاکستان کی پی ایس پی اور مہاجر قومی موومنٹ کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت

پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی سمیت بیشتر جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی۔