ایم کیوایم اور پی ٹی آئی وفد کی گذشتہ شب ملاقات ہوئی ۔ایم کیوایم نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے 12 حلقوں کو دوبارہ کھولا جائے۔ پی ٹی آئی نے یقین دہانی کروائی کہ جو حلقہ چاہیں کھلوائیں پی ٹی آئی سپورٹ کرے گی۔پی ٹی آئی کےوفد کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے اقدامات نہ کئے توحکومتی سطح پر خط لکھ کر شکایات دور کریں گے۔
ایم کیوایم نے مزید مطالبہ کیاکہ شہر میں امن بحال ہوچکاہے،ٹارگٹڈ آپریشن بند کیا جائے۔ایم کیو ایم کےمطالبے پرپی ٹی آئی نےجواب دیاکہ اسٹریٹ کرائم ہیں، متعلقہ اداروں سے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
ایم کیوایم کامطالبہ تھاکہ لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایاجائے۔ اس پر پی ٹی آئی نے جواب دیاکہ تفصیلات دیں،ترجیح بنیاد پر معاملے کو حل کریں گے۔ایم کیوایم نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں رائج کوٹہ سسٹم کوختم کیاجائے۔ پی ٹی آئی وفد کاکہناتھاکہ کوٹہ سسٹم سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے کام کریں گے۔ ایم کیوایم کی جانب سے حیدرآباد میں جامعہ بنانے پر پی ٹی آئی نے یقین دہانی کروائی کہ ہر ضلع میں جامعہ بنانے میں وفاق مدد کرے گا۔