’’ایم کیو ایم پھڈے میں الطاف حسین کی انٹری‘‘ تہلکہ خیز انکشافات
اسلام آباد (ملت آن لائن) کنٹرول الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر تھا اور اب بھی ہے ،ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو الطاف حسین کو رپورٹ کر تے ہیں، فاروق ستار کی الطاف حسین کی موجودگی میں پٹائی کروائی گئی اور اب بھی ان کی پٹائی کروائی گئی ہے،فاروق ستار اس ڈر سے بہادر آباد یا کہیں اور نہیں جا رہے کہ ان سے زبردستی کہیں دستخط نہ کروا لئے جائیں یاانہیں مزید پیٹا نہ جائے، ایم کیو ایم پر الطاف حسین کا ابھی تک کنٹرول قائم ہے ، الطاف حسین کو اس کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ ابھی تک دی جاتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو الطاف حسین کو رپورٹ کر تے ہیں۔ انہوں نےاپنے دعویٰ کہ الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر کنٹرول اب بھی ہے کے ثبوت کے طورپر کہا کہ فاروق ستار کے ساتھ سب کچھ بالکل اسی طرز پر کیا گیا جو بانی ایم کیو ایم کی موجودگی میں ہوتا تھا۔ فاروق ستار کی الطاف حسین کی موجودگی میں پٹائی کروائی گئی اور اب بھی ان کی پٹائی کروائی گئی ہے۔فاروق ستار اس ڈر سے بہادر آباد یا کہیں اور نہیں جا رہے کہ ان سے زبردستی کہیں دستخط نہ کروا لئے جائیں یا انہیں مزید پیٹا نہ جائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے اور فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی مخالفت کرتے ہوئے سینٹ کے ٹکٹ رابطہ کمیٹی کے نامزد کردہ افرادکو دئیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز کئی دنوں کی کیشدگی کے بعد رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستانکی کنوینر شپ سے سبکدوش کردیا تھا جس کے جواب میں فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں انٹراپارٹی انتخابات کی کال دیدی ہے۔