خبرنامہ

ایم کیو ایم کی سیاست نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا، عمران خان

کراچی (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی لسانی سیاست نے شہر کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن اب صورت حال بہتر ہورہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی تحریک انصاف اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے لیکن ایم کیو ایم کی لسانی سیاست نے شہر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ کی وجہ سے حالات خراب تھے، اسی وجہ سے اس شہر میں ہماری تنظیمیں نہیں بن سکیں لیکن صورت حال ٹھیک اور سیاست بہتر ہورہی ہے۔ ملک کی خاطر سول سوسائٹی کے افراد اب سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے‘ تحریک انصاف دوبارہ کراچی کی سیاست میں نظر آئے گی‘ سول سوسائٹی کے لوگ ملک کی خاطر سیاست میں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کے ساتھ ہوگی جو ان کی زندگی میں بہتری لائے گا۔ سیاست میں سب کو حصہ لینا چاہئے۔ کراچی کے حالات خراب تھے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی تنظیمیں نہ بن سکیں۔