خبرنامہ

این اے 132 سے حمزہ شہبازکے کاغذات نامزدگی منظور

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری روز لاہورکے حلقہ این اے 132 سے حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

اعتراض کنندہ نے حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر ٹیکس رسیدیں جمع نہ کرانے کا اعتراض اُٹھایا تھاجس پر ریٹرنگ آفیسر نے دلائل جمع کرائے جانے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی سے متعلق محفوظ فیصلہ ریٹرننگ آفیسر اسلم پنجوتہ نے سُنایا۔