خبرنامہ

این اے 53:عائشہ گلالئی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

عائشہ گلالئی کا

اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا۔

عائشہ گلا لئی کےکاغذات نامزدگی مستردکرنےکیخلاف اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عائشہ گلا لئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

عائشہ گلا لئی کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ کے کاغذات نامزدگی آراو کی جانب سے شق این پرمسترد کیے گئے جس میں لکھا گیا ہے کہ مجھے فنڈز نہیں دیےگئے ۔

نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عائشہ گلالئی کچھ توکہتیں کہ وہ اسپیشل سیٹ پر تھیں کچھ تولکھتیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے عائشہ گلا لئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے اس اہم حلقہ سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، سردارت مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی جی کی عائشہ گلالئی کو گرین سگنل مل چکا ہے جبکہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی عمران خان کے خلاف اپیل پربھی سماعت آج ہو گی۔

اپیلٹ ٹریبونل نےسیکرٹری الیکشن کمیشن اور آر او کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔