خبرنامہ

ایون فیلڈ ریفرنس: واجد ضیاء پر آج مسلسل ساتویں روز جرح جاری رہے گی

ایون فیلڈ

ایون فیلڈ ریفرنس: واجد ضیاء پر آج مسلسل ساتویں روز جرح جاری رہے گی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر آج مسلسل ساتویں سماعت پر جرح کا عمل جاری رہے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ نواز شریف کے وکیل واجد ضیاءپر آج مسلسل ساتویں سماعت پر جرح جاری رکھیں گے اس سے قبل جے آئی ٹی سربراہ نے 6 سماعتوں کے دوران اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔ خواجہ حارث کی جرح مکمل ہونے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح کا آغاز کریں گے۔ ریفرنس میں نامزد نواز شریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد آنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث آج ان کی اسلام آباد مؤخر ہوگئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے اڑان نہ بھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ریفرنسز کا پس منظر
سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔ دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے ان تینوں ریفرنسز کے ضمنی ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔