اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں پناما کیس کی سماعت کے دوران حسین نواز کی طرف سے ایک اور قطری خط سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خط کے مطابق شہزاد حمد بن جاسم کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ میرے خط پر متعدد سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ان سوالوں کے جواب میں اپنا مو قف پیش کر رہا ہوں۔ خط کے متن کے مطابق قطری شہزادے نے لکھا ہے کہ میاں شریف کے میرے والد سے قریبی مراسم تھے۔ میاں محمد شریف نے 1980 میں بارہ ملین درہم کی سرمایہ کاری کی۔ یہ سرمایہ کاری نقد کی شکل میں تھی۔ 2005ء میں اسی لاکھ ڈالر کی رقم شریف خاندان کو واجب الادا تھی۔ میاں شریف کی خواہش پر رقم کی سیٹلمنٹ کے سلسلے میں آف شور کمپنیوں کے بیئرر سرٹیفکیٹ حسین نواز کے نمائندے کو دیئے گئے۔
خبرنامہ
ایک اور قطری خط سپریم کورٹ میں جمع
