خبرنامہ

ایک اینکر کے ذریعے قصور کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی، رانا ثناء اللہ

ایک اینکر کے

ایک اینکر کے ذریعے قصور کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی، رانا ثناء اللہ

لاہور:(ملت آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قصور واقعے میں اینکر پرسن شاہد مسعود ایک مہرہ ہے جس کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم کردار کشی کرنے والوں کو جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ایک اینکر شاہد مسعود کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصور واقعے میں ملوث ملزم کے 37 بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اس کیس میں شاہد مسعود سے ان کے ذرائع پوچھیں اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان کی کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (ملت آن لائن)دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے مربوط کوششوں اورتعاون کی ضرورت ہے، ترجمان دفترخارجہ، پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے تمام ممالک کی مربوط کوششوں اورتعاون کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں دہشت گردی کی اس کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانسان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ ترجمان نے دہشت گردی کے اس حملے میں اپنے عزیزوں کوکھونے والے خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے افغان بہنوں اور بھائیوں کے درد و الم کی شدت کو محسوس کرتا ہے۔ ترجمان نے دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر بالخصوص افغانستان میں گزشتہ ہفتے سے مذموم حملوں کے سلسلے کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کے 1800پاکستانی علماء کرام نے متفقہ فتویٰ کے ذریعے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے اور قرار دیا ہے کہ دہشت گردی کیلئے کوئی جواز نہیں ڈھونڈا جا سکتا۔ ترجمان نے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے تمام ممالک کی مربوط کوششوں اورتعاون کی ضرورت پرزوردیا ہے۔