خبرنامہ

اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف
اسلام آباد:(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، اے ایس ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول: وہ مائیں جن کی آنکھیں آج بھی نم ہی سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں وطن سے لازوال محبت کی عکاس ہیں۔ یاد رہے کہ آج سے ٹھیک تین سال قبل پشاور میں اے پی ایس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 134 معصوم بچوں کو بے دردی اور سفاکی سے شہید کر دیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، اے ایس ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول: وہ مائیں جن کی آنکھیں آج بھی نم ہی سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں وطن سے لازوال محبت کی عکاس ہیں۔