خبرنامہ

بجٹ میں جنگلات کے شعبہ کی ترقی ، بحالی اور گرین پاکستان پروگرام کیلئے 60کروڑ51لاکھ 72 ہزار روپے مختص

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں جنگلات کے شعبہ کی ترقی ، بحالی اور گرین پاکستان پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2017-18ء کیلئے 60کروڑ51لاکھ72 ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت اس منصوبہ کی منظوری ایکنک نے 25 جنوری 2017ء کو دی تھی جس پر مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3ارب65کروڑ21 لاکھ42 ہزار روپے لگایا گیا تھا جبکہ 30 جون2017ء تک منصوبہ کے لئے55کروڑ 34لاکھ98 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔