خبرنامہ

بجٹ میں ریونیو ڈویژن کے پانچ نئے منصوبوں کیلئے 30کروڑ ایک لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ریونیو ڈویژن کے پانچ نئے منصوبوں کیلئے 30کروڑایک لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں گوادر میں ماڈل کسٹم کولیکٹوریٹ کی تعمیرکیلئے 11کروڑ روپے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے، اسلام آباد میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیرکیلئے 10 کروڑ روپے ، گلگت میں ماڈرن کسٹمز کولیکٹوریٹ کے پی سی ٹو کی تیاری اورمشاورت کی فیسز وغیرہ کی مد میں دو کروڑ31لاکھ روپے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تجارتی سہولتوں کے حوالے سے گلگت میں ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کیلئے زمین کی خریداری کے حوالے سے 5کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی تعمیر سے سی پیک کی تجارتی سہولیات کی فراہمی سمیت علاقائی تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔