خبرنامہ

برطانوی پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو سبقت حاصل

لندن( ملت آن لائن)برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 650 نشستوں میں سے 640 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق کنزرویٹو پارٹی پہلے نمبر ہے۔پولنگ کے بعد جاری کیے گئے ایگزیٹ پول میں سامنے آنے والے نتائج کافی حد تک درست ثابت ہوئے اور کوئی بھی جماعت اکیاون فیصد سے زائد نشستیں یعنی سادہ اکثریت حاصل کرنے ناکام رہی۔اگرچہ موجودہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جماعت اب تک کے نتائج میں 313 نشستیں لے کر پہلے نمبر موجود ہے تاہم وہ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ دوسری جانب گزشتہ انتخابات میں 232 نشستیں لینے والی لیبر پارٹی نے 260 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دوسرے پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔