بریگزٹ مذاکرات،
لندن ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک پہنچانے کے لیے برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں تاہم اختتام ہفتہ سے قبل اس سلسلے میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے یہ مذاکرت مثبت معاہدے پر منتج ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق برطانیہ اور یورپی اتحاد کے درمیان مذاکرات برطانیہ کی مخلوط حکومت کی کلیدی پارٹی (ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی) ڈی یو پی کے آئرلینڈ کے سرحدی معاملات پر رعایت دینے پر انکار کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں۔تاہم ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واحد وجہ نزاع نہیں ہے۔ادھر آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم لیوورادکر نے کہا ہے کہ معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن لگتا ہے کہ برطانیہ نے سرحد سے متعلقہ معاملات پر ڈی یو پی کے دباؤ کے بعد اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے
خبرنامہ
برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام