کراچی (ملت+اے پی پی) کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے والا رحمان بھولا تھائی لینڈ میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرپول آفیسر نے 46 سالہ عبدالرحمان کو رائل گارڈن ہوٹل سے گرفتار کیا۔ ملزم پاکستانی پولیس اور انٹرپول کو مطلوب تھا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عبدالرحمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کے تھائی لینڈ فرار ہونے کی اطلاع دی تھی۔ 2012 میں کراچی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 259 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خبرنامہ
بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے والا رحمان بھولا تھائی لینڈ میں گرفتار
