خبرنامہ

بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی سے صرف 300 میٹر کی دوری پر ہونے والے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا زرغون روڈ کے جی پی او چوک پر موجود پولیس کو ٹرک کے قریب ہوا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ صوبائی اسمبلی اور اس کے اطراف کی عمارتیں لرز گئیں ۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، سول اور بی ایم سی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے اسمبلی اور اس کے اطراف میں پوزیشنز سنبھال لیں ہیں ۔