خبرنامہ

بلوچستان نيشنل پارٹی کا وفاق ميں تحريک انصاف کی حمايت کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی،دونوں جماعتوں میں معاہدہ طے پا گیا، سرداراخترمینگل کہتے ہیں کسی عہدے یا وزارت کی خواہش نہیں، بی اے پی نے بھی حمایت کا یقین دلا دیا ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کوہمیشہ وفاق کیلئے قربان کیا گیا، آج گوادرمیں پینے کیلئے پانی نہیں ہے،مگران میں3 ماہ سے بجلی نہیں ہے، آپ کویہاں بلاناہماری انا کا مسئلہ نہیں تھا، یہاں آنے کی تکلیف اس لیےدی کہ مسائل اورحقائق بتائیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے، بلوچستان کی اہمیت بدل گئی،بلوچستان میں امن،استحکام،خوشحالی لانی ہوگی، امن واستحکام ہوتو بلوچستان خوشحال ہوسکتا ہے، اللہ نے بلوچستان کو کئی وسائل سے نوازا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وفاق اوربلوچستان مل کر کام کریں تو بہتری آسکتی ہے،بہترآغاز کے لئے مدد،رہنمائی اورتعاون چاہیے. جہانگیرترین نے کہا کہ ہمارے منشورمیں ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر اسکا مکمل اختیار ہو۔

سرداریارمحمدرند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پی ٹی آئی کامنشورہے،جام کمال کی حکومت کوسپورٹ کریں گے، بلوچستان حکومت کی غیرمشروط حمایت کریں گے، بلوچستان کےعوام کی بھلائی کےلئےبی اےپی کےساتھ ہیں۔

دوسری جانب صدربلوچستان عوامی پارٹی جام کمال نے کہا ہے کہ بی اے پی اورپی ٹی آئی نئےسفرپرگامزن ہیں،آج کا پاکستان بہت سی امیدیں رکھتاہے،لفاظی نہیں،حقائق پرمبنی چیزوں کودرست کرناہے، پی ٹی آئی کےساتھ ہیں اوررہیں گے، پی ٹی آئی بلوچستان میں حکومت کاحصہ ہوگی۔