خبرنامہ

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 6.3میں شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ/پسنی (ملت + آئی این پی) بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اور گرد و نواح میں 6.3میں شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے سے پسنی میں متعدد مکانات کی دیواریں گر گئیں اورچھتوں میں دراڑیں آگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا،زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے ۔زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اورگردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23 کلو میٹرتھا۔زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم ڈی سی گوادر اور مقامی انتطامیہ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلے سے پسنی میں متعدد مکانات کی دیواریں گر گئیں اورچھتوں میں دراڑیں آگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹرریکارڈ کی گئی جس کامرکزتربت سے90کلومیٹرجنوب میں تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پسنی میں زلزلے کے باعث کئی گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے بعد مکران ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔