خبرنامہ

بنوں: تھانہ منڈان کے مین گیٹ پر دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی

پشاور(ملت + اے پی پی)بنوں پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے‘ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی منڈان پولیس سٹیشن سے ٹکرادی ‘ جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا‘ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس سٹیشن کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا ‘ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آورکی عمر 20-22 سال تھی‘ دھماکے میں دوسوکلوگرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیاگیا‘ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔