بڑا سیاسی دھماکہ، شیخ رشید کوراتوں رات شدید دھچکا
اسلام آباد(ملت آن لائن)لال حویلی کے ترجمان شیخ امین مستعفی،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ امین نے ساتھیوں سمیت پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ہے ،دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ امین جہاں بھی جائے وہ ہمارا اپنا ہے۔واضح رہے کہ جوں جوں عام انتخابات قریب آرہے ہیں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ امین نے ساتھیوں سمیت پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ہے ،دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ امین جہاں بھی جائے وہ ہمارا اپنا ہے۔