خبرنامہ

بھائیوں کا معاملہ، بھائیوں کے درمیان ہی حل ہو گا، فاروق ستار

سربراہ کو پارٹی

بھائیوں کا معاملہ، بھائیوں کے درمیان ہی حل ہو گا، فاروق ستار
Brother Issue Will Resolve Between Brothers Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ بھائیوں کا معاملہ ہے اور بھائیوں کے درمیان ہی حل ہو گا، بہت سے ساتھی میرے گھر پر آئے ہیںہم سب بھائیوں کو مل کر فیصلہ کرنا ہے اور راستہ نکالنا ہے۔ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے مخالف اراکین سے مذاکرات کے بعد اپنے گھر کے باہر میڈیا سےگفتگو کررہے تھے،جہاں ان کا کہنا تھا کہ بہادر آباد بھی ہمارا ہے اور پی آئی بی بھی ہمارا ہےجبکہ آخری اختیار سربراہ کو ہونا چاہیےاور اس پر رابطہ کمیٹی نے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی یکجہتی اور اتحاد کو قائم رکھنا ہے، کسی کو موقع نہیں دینا کہ وہ ہمارے اختلافات کو ہوا دےجبکہ رابطہ کمیٹی نے یقین دلایا ہے کہ وہ انہیں سربراہ مانتے ہیں اور ہمیں اختلاف پر میڈیا کے سامنے بات کرنے کے بجائے اسے آپس میں طے کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی سوچ بچار کروں گا، رابطہ کمیٹی بھی سوچ بچار کرے گی، میرے لیے یہ بڑی عزت کی بات ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین میرے گھرآئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں کوئی بات طے ہونے سے رہ گئی ہو تو وہ کل دوپہر کو ہونے والے اجلاس میں طے کریں گے۔ اس سے قبل اس قسم کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے مخالف گروپ کے اراکین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، جس کے بعد سید سردار، رؤف صدیقی اور جاوید حنیف پر مشتمل3 رکنی وفد فاروق ستار کی رہائش گاہروانہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے بہادر آباد جانے سے بھی انکار کردیا تھا اور مذاکراتی کمیٹی سے کہا ہے کہ جس کسی کو ان سے ملنا ہے پی آئی بی آجائے۔ دوسری جانب پارٹی رہنما فیصل سبزواری نے اختلافات کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کو کامران ٹیسوری سمیت کسی فرد سے کوئی اختلاف نہیںاور اگر کڑوا گھونٹ پینا پڑا تو اس کےلیے تیار ہیں۔
………..