خبرنامہ

بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کرتوتوں کی سزا ملنے پر بھارت کو آگ لگ گئی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیڈر بھبکیاں دینا شروع کر دیں ، پاکستان نتائج پر غور کرے ، تعلقات متاثر ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ۔ پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا ملنے پر بھارت اول فول بکنے لگا ۔ راجیا سبھا کے اجلاس میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے جاسوس کلبھوشن کو بھارت کا بیٹا قرار دیا ، کہتی ہیں،پاکستان بعد کے نتائج پر غور کرے ، جاسوس کی پھانسی سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہونگے ۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کلبھوشن کی سزا کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کہیں گے ، کلبھوشن کو بچانے کے لیے اچھے وکیل کے ساتھ صدر تک بات لے جائیں گے ۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کلبھوشن کی سزا پر آپے سے باہر ہوگئے ، دعویٰ کیا کہ کلبھوشن کو انصاف کے تقاضے مدنظر رکھے بغیر سزا سنائی گئی ہے ۔ ،