خبرنامہ

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب، ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیااور کہاکہ بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام ، لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اور اوراپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی ہدایت کرے ، بھارتی فوج نے 17مارچ کو کوٹلی کے علاقہ کوٹ کتہیراسیکٹر میں فائرنگ کی تھی جس سے 60سالہ خاتون شہید ہوگئیں تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل مذمت ہے ۔ احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ۔ بھارتی حکومت 2003کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حکومت فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی ہدایت کرے ،بھارتی حکومت لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے ۔(ن م)