خبرنامہ

بھارتی ہائی کمشنر اجے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

نامزد وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کے لیے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج جمعے کو بنی گالہ پہنچ گئے۔ دونوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر بھارتی حکومت کی طرف سے عمران خان کو عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں کامیابی پر مبارک باد دینے آئے ہیں۔ملاقات میں ہائی کمشنر اور عمران خان کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید اور نعیم الحق بھی موجود ہیں۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات کا دورانیہ تیس سے چالیس منٹ کا ہوگا۔