نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت نے رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والے انڈس واٹر کمیشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت پر رضامندی کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والے انڈس واٹر کمیشن کے سالانہ اجلاس میں بھارت شرکت کرے گا۔مقبوضہ کشمیر میں اوڑی کیمپ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد مبینہ طور پر مذاکرات معطل ہونے کے باعث گذشتہ سال ستمبر میں طے شدہ انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس منعقد نہیں ہوا تھا۔دونوں ممالک کی جانب سے انڈس واٹر کمیشنر کی سربراہی میں وفود حالیہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایک سینئر عہدیدار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ تسلیم کیا جارہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے متنازع جارحانہ بیان کے باوجود سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا۔
خبرنامہ
بھارت انڈس واٹر کمیشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت پر رضامند
