لاہور (ملت + آئی این پی) مشیر خارجہ ترتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے ، اس معاملے پر پاکستان خاموشی اختیار نہیں کر سکتا، عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں۔ منگل کو بھارتی بربریت سے 4 کشمیریوں کی شہادت پر مشیر خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے ، اس معاملے پر پاکستان خاموشی اختیار نہیں کر سکتا، عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام ہوا ہے اور اسے اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے ۔ ۔۔۔(م د)
خبرنامہ
بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے
