خبرنامہ

بھارت میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 7 افراد ہلاک،30زخمی

کانپور(ملت +آئی این پی)بھارتی شہر کانپور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 7فراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے جبکہ 12 گھنٹے بعد ملبے سے 3 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا،اب بھی 25 سے 30 افراد ملبے تلے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق کانپور میں گزشتہ دوپہر عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا،عمارت کی چھٹی اور آخری منزل پر کام جاری تھا کہ اچانک عمارت نیچے گر گئی ،اور عمارت میں موجود مزدور اور ان کی فیملیاں ملبے تلے دب گئیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ریسکیو اہلکاروں نے 12 گھنٹے کے بعد 3سالہ بچی کو زندہ نکال لیا،جبکہ دو درجن سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، پولیس نے عمارت کے مالک کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے واقعے کے بعد سینئر حکام سے بات کی ہے اور2امدادی ٹیمیں جائے حادثے کی طرف بھجوادی گئی ہیں