بھارت میں غیرت کے نام پر قتل، 6 افراد کو سزائے موت
نئی دہلی: (ملت آن لائن) ایک ہندوستانی عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کے جرم میں لڑکی کے باپ سمیت 6 افراد کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ 2016ء میں قتل کے ایک کیس میں سنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں دلت ذات کے شنکر نامی نوجوان نے اعلیٰ ذات کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس سے اس کے رشتہ دار سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے بھرے مجمے میں نوجوان کو تیز دھار آلوں کی مدد سے مار مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے میں نوجوان کی اہلیہ کوشلہ بھی بری طرح زخمی ہوئی تھی۔ اس جرم میں حصہ لینے والے افراد خاتون کے رشتہ دار تھے جن میں اس کا والد بھی شامل تھا۔واقعے کے فوری بعد کوشلیہ کے والد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس مقدمے میں 11 افراد شامل تھے، جن میں سے 6 کو سزائے موت، ایک کو عمر قید جبکہ ایک کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جن تین افراد کو بری کیا گیا ہے ان میں کوشلیہ کی والدہ بھی شامل ہیں۔
خبرنامہ
بھارت میں غیرت کے نام پر قتل، 6 افراد کو سزائے موت