بھارت نے کلبھوشن دستاویزات کیلیے مزید 3 ماہ کاوقت مانگ لیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) بھارت نے پاکستان میں گرفتاراپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں اضافی جواب جمع کرانے کیلیے عالمی عدالت انصاف سے3 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا ہے۔ بھارت نے اس مقدمے میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے ماہرایک سینئر وکیل نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف کے قواعد کے مطابق دونوں فریق اضافی جواب اوردستاویزات جمع کرانے کیلیے وقت لے سکتے ہیں، عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو3 ماہ کا وقت دیا تو پاکستان بھارت کی اضافی دستاویزات کے جواب میں مواد پیش کرنے کیلیے اتنی ہی مدت لے سکتا ہے کیوں کہ اضافی جوابات جمع ہونے کے بعد عالمی عدالت انصاف سماعت کاشیڈول دیتی ہے۔ قانونی ماہرین اس معاملے پر محو حیرت ہیں کہ بھارت اس معاملے کو غیر ضروری طور پرکیوں لٹکا رہاہے، پاکستان نے 13دسمبر کو عالمی عدالت میں 1700 صفحات پرمشتمل جواب جمع کرایا تھا جس میں کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینے پربھارت کااعتراض مستردکردیا تھا۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی، ایئر چیف
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اورملکی خودمختاری کاہرقیمت پر تحفظ کریگی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے جب کہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کاہرقیمت پر تحفظ کریگی۔ گزشتہ روز ہیڈکوارٹرز ایئرڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا، ایئرچیف کی آمدپر ایئرآفیسر کمانڈنگ ایئرڈیفنس کمانڈایئروائس مارشل محمدظہور فیصل نے انکا استقبال کیا۔ ایئرچیف نے ایئرڈیفنس کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرمیں ملک میں جاری ایئرڈیفنس آپریشنزکا معائنہ کیا۔ ایئرچیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریوسے ملاقات کی اورانکی وطن عزیزکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کواحسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کوسراہا۔ انھوں نے کہاہمیں پاک فضائیہ کی بھرپورآپریشنل تیاریوں کیلیے تندہی اورخلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلیے ہمہ وقت تیارہے-