بیرسٹر ترمبو کا نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر (اے پی پی،ملت آن لائن)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ آر کے سرپرست اعلیٰ بیر سٹر عبدالمجید ترمبو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند پارٹی چیئرمین فاروق احمد ڈار کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیریوں کو طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ مقبوضہ وادی سے باہر کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انکے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ملنے نہیں دیا جاتا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ آر کے سرپرست اعلیٰ بیر سٹر عبدالمجید ترمبو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند پارٹی چیئرمین فاروق احمد ڈار کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیریوں کو طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ مقبوضہ وادی سے باہر کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انکے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ملنے نہیں دیا جاتا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔