خبرنامہ

بین الاقوامی برداری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے: اعزاز چوہدری

بین الاقوامی برداری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے: اعزاز چوہدری

واشنگٹن: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں 70 سالہ ناجائز بھارتی قبضے اور بھارتی افواج کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف واشنگٹن میں پاکستانی سفارتحانے کے زیر اہتمام بلیک ڈے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برداری نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا بھارت جبر اور ظلم کے ذریعے کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ سیمینار سے سابق سفیر توقیر حسین، سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان اور سرکردہ کشمیری رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں 70 سالہ ناجائز بھارتی قبضے اور بھارتی افواج کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف واشنگٹن میں پاکستانی سفارتحانے کے زیر اہتمام بلیک ڈے سیمینار منعقد ہوا

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برداری نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا بھارت جبر اور ظلم کے ذریعے کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔