تحریک انصاف نے این اے 120 کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے 120کے تمام امور کا احاطہ کرتے ہوئے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 120میں 30ہزار سے زائد ووٹ ناقابل شناخت رہے، حکمران جماعت اور خاندان نے انتخابی مہم کے دوران تسلسل کے ساتھ انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے 120کے انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب منعقد ہوا تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحریک انصاف کی جانب سے حکمران خاندان کی امیدوار کلثوم نواز کا مقابلہ کیا۔ درخواست میں یہ موقف دائر کیا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت اور خاندان نے تسلسل کے ساتھ انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد حکومتی جماعت کے ہاتھوں قانون کی پامالی کی تواتر سے نشاندہی کرتی رہیں کہ این اے 120کے اس حلقے میں 30ہزار سے زائد ووٹ ناقابل شناخت رہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں ان تمام امور کا احاطہ بھی کیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن سے انتہائی منظم انداز میں نتائج آلودہ کرنے کی تحقیقات اور کارروائی کی استدعا کی گئی۔
منگل کو تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے 120کے انتخابات کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے۔تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب منعقد ہوا تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحریک انصاف کی جانب سے حکمران خاندان کی امیدوار کلثوم نواز کا مقابلہ کیا۔