خبرنامہ

نواز شریف سے ملاقات،تحریک انصاف کا وزیر اعظم سے وضاحت کا مطالبہ

نواز شریف سے ملاقات،تحریک انصاف کا وزیر اعظم سے وضاحت کا مطالبہ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کی رہنما عندلیپ عباس نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ ریاست جس شخص کو مجرم تصور کرے وزیر اعظم اس سے ہدایات لیں،ریاست نواز شریف کیخلاف بدعنوانی جیسے سنگین جرم کے ارتکاب کا مقدمہ چلا رہی ہے،وزیراعظم قوم کوبتائیں کہ وزارت عظمیٰ کے منصب کی اس قدر بے توقیری کے کیا مقاصد ہیں؟۔بد ھ کو پی ٹی آئی رہنما عند لیپ کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست اس شخص کی عدالت میں منتظر ہے جبکہ وزیراعظم اسے ملنے گھٹنوں کے بل لندن پہنچ جاتے ہیں،ریاست کی نظر میں مجرم شخص جب چاہتا ہے وزیراعظم کو کابینہ سمیت اپنے دربار میں طلب کرلیتا ہے،وزیراعظم ریاست کے ایک اہم ترین ستون کی سربراہی اور نمائندگی کرتے ہیں،شرم کا مقام ہے کہ وزیر اعظم اپنے وزیروں سمیت لندن میں اس نااہل شخص کے صاحبزادے کے دفتر کے باہر قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے ریاست کی جانب سے نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ایک سے زائد ریفرنسز دائر کررکھے ہیں،
بد ھ کو پی ٹی آئی رہنما عند لیپ کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست اس شخص کی عدالت میں منتظر ہے جبکہ وزیراعظم اسے ملنے گھٹنوں کے بل لندن پہنچ جاتے ہیں،ریاست کی نظر میں مجرم شخص جب چاہتا ہے وزیراعظم کو کابینہ سمیت اپنے دربار میں طلب کرلیتا ہے،وزیراعظم ریاست کے ایک اہم ترین ستون کی سربراہی اور نمائندگی کرتے ہیں،شرم کا مقام ہے کہ وزیر اعظم اپنے وزیروں سمیت لندن میں اس نااہل شخص کے صاحبزادے کے دفتر کے باہر قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے ریاست کی جانب سے نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ایک سے زائد ریفرنسز دائر کررکھے ہیں