تحریک انصاف کا احسن اقبال سے استعفی کا مطالبہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف نے وزیر داخلہ احسن اقبال سےاستعفی کا مطالبہ کر دیا، بابر اعوان نے کہا یہ آدم خورحکومت ہے،دھرنےمیں شہادتیں نااہل وزیرداخلہ کی وجہ سے ہوئیں۔ پی ٹی آئی نے وزیر داخلہ احسن اقبال سےاستعفی کا مطالبہ کر دیا ہے ، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ دھرنےمیں شہادتیں نااہل وزیرداخلہ کی وجہ سےہوئیں۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے یرغمال اسلام آباد کو وا گزار کرایا، 3 گھنٹے میں دھرنا صاف کرنےوالوں نے3 دن پاکستان بند رکھا، احسن اقبال مستعفی ہوں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ فوری حکومت ختم کرکے الیکشن کرائےجائیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیر داخلہ کے بیانات متصادم ہیں، تحریک انصاف الیکشن کے التوا کی حامی نہیں، نیا پیٹرول بم عوام پر گرایا جارہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نئے انتخاب کے لئے حکومت کو فوری توڑا جائے، پاکستان اندرونی طور پر مستحکم ہے۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان ، وفاقی وزراء احسن اقبال کے فوری استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کی ناکامی کے باعث اسلام آباد میں فوج طلب کرنا پڑی، ملک میں پھیلا فساد وزیرداخلہ کےغلط اندازوں کانتیجہ ہے، احسن اقبال نے حل کے بجائے کھوکھلے دعوے کیے۔ چند روز قبل اسلام آباد میں 20 روز سے جاری تحریک یارسول اللہ ﷺ کے مظاہرین پر حکومت کی جانب سے آپریشن کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہوگیا تھا۔ بعد ازاں تحریک یارسول اللہ ﷺ نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ اور حکومت سے معاہدے کے بعد احتجاج ختم کردیا تھا۔ وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوران کےنمائندہ خصوصی کی کاوشوں سے طے پایا تھا۔
خبرنامہ
تحریک انصاف کا احسن اقبال سے استعفی کا مطالبہ