تحریک انصاف کا نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
اسلام آباد(ملت آن لائن)تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے لیے 6 ماہ بہت زیادہ ہیں، نیب جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے جب کہ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ شاہد خاقان ڈمی وزیراعظم ہیں اور انہیں اپنے ہی ایم این اے کا اعتماد حاصل نہیں جب کہ اہم فیصلے کرنے کے اختیارات نوازشریف کے پاس نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ اِدھراُدھرکے بیانات دے کر اپنی مٹی پلیت کر رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ نظام کو اُلٹ پلٹ کرکے انتخابات کرائے جائیں لیکن مزید ایک سال حکومت نہیں چل سکتی کیونکہ حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم، ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) محمد صفدر کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن صرف نواز شریف ہی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کی اہلیہ لندن میں زیرعلاج ہیں اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔