خبرنامہ

تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ۔ آج ہی سنایا جائے گا۔

اسلام آباد(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔

سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں تمام تفصیلات دے چکے اور الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق ہے۔

اس موقع پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کو الیکشن کمیشن میں بھی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات دینی چاہییں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہے اس لئے الیکشن کمیشن کارروائی روک دے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنایا جائے گا۔