تربت: پولنگ سٹیشن پر راکٹوں سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
تربت: (ملت آن لائن) بلوچستان کے علاقے تربت میں ایک پولنگ سٹیشن پر راکٹوں سے حملے کی اطلاعات ہیں۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے مند میں ایک پولنگ سٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔